حضروکے گائوں جتیال میں قتل کی لرزہ خیزواردات ، ایک ہی خاندان کے پانچ افرادقتل

قتل ہونیوالوں میں 2 خواتین سمیت 3 کمسن بچے شامل ہیں ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی

جمعہ 15 جون 2018 00:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) تھانہ حضروکے گائوں جتیال میں قتل کی لرزہ خیزواردات ، ایک ہی خاندان کے پانچ افرادقتل ، قتل ہونیوالوں میں 2 خواتین سمیت 3 کمسن بچے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل حضروکے گاوں جتیال میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم قاتلوں کراچی سے جتیال گائوں رہائش اختیار کرنے والے محمد وسیم ولد محمد سلیم جس نے کچھ عرصہ قبل دوسری شادی کی تھی اس کی دونوں بیویوں علیشبہ اور نائلہ اور تین معصوم بچوں 2 ، 4 اور 6 سال کے بچوں حسن ، کاشان اور عثمان کو نامعلوم ملزمان نے ہاتھ پیچھے باندھ کر خواتین اور بچوں کو بڑی بے دردی سے ذبح کر دیا بچوں کو اپنی دونوں مائوں کے دوپٹوں کے ساتھ ہاتھ باندھ کر تیزدارآلہ سے ذبح کرنے کے بعد گھرمیں موجود 2 خواتین جو آپس میں سوتن تھیں کوبھی ذبح کر دیا گیا ، نامعلوم قاتل موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے قتل ہونے والے خاندان کا سربراہ کامرہ کینٹ میں باربر کی دوکان کرتاہے پانچ افراد کے قتل کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا ہے قتل کی واردات دن میں 4 بجے ہوئی جس میں نامعلوم افراد گھرمیں داخل ہوئے تمام افراد کورسیوں سے باندھ کرتیزدھار آلہ سے ان کی گردنیں کاٹ کرقتل کردیا ، دالخراش واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی اورجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے فوری طور پر ڈی ایس پی حضرو ، ایس ایچ او حضرو ، انچارج ایچ آئی یو حضرو سرکل ، انچارج آئی ٹی لیب و ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔