ہالی ووڈ فلم’’ڈے آف دی سولڈیڈو‘‘کی نئی جھلکیاں جاری

یہ فلم29جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعہ جون 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) امریکن کرائم تھرلر فلم ’’سیکاریو ‘‘کے سیکوئل ’’ڈے آف دی سولڈیڈو‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

(جاری ہے)

اسٹیفانو سولیماکی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2015میں ریلیز ہونے والی فلم سیکاریو کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے جو دہشت گرد اسمگل کررہا ہوتا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے سی آئی اے کی ایک ٹیم بھیجی جاتی ہے۔۔فلم کی کاسٹ بینیسیو ڈیل تورو،جوش برولین،جیفرے ڈونووین،ایسابیلا مونر،،کیتھرین کینر اور ڈیوڈ کاسٹانیڈا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیوز کردہ یہ فلم29جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔