سرگودھا کی تحصیل شاہپور جیل سے تین اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا

جمعہ 15 جون 2018 11:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سرگودھا کی تحصیل شاہپور جیل سے تین اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا جو عید اپنے گھروں میں منائیں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افضال فہیم نے سول جج اشفاق جسرا کے ہمراہ جیل کر دورہ کرتے ہوئے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث تین اسیران قربان،اعجاز اور خالق کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کئے اس موقع پر انہوں نے اسیر خواتین اور نوعمر بچوں میں عید گفٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :