سرگودھا‘ داماد کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول کو اس کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

جمعہ 15 جون 2018 11:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) داماد کے ہاتھوں قتل ہونے والے مقتول کو اس کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پولیس نے مقتول خضر حیات کے سابق داماد عبدالرزاق اور اس کے ساتھیوں حامد اور ممتاز کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ میانی کے علاقہ میلووال کی صائمہ کوثر کی شادی سالم کے عبدالرزاق سے ہوئے جس میں گھروں ناچاقی پر لڑکی کے باپ خضر حیات نے طلاق لے لی جس کی رنجش پر ملزمان نے ڈیرہ پر فائرنگ کر کے خضر حیات کو شدید مضروب کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس تھانہ میانی نے پوسٹمارٹم کے بعد مقتول کی نعش ورثائ کے سپرد کر کے مقتول کے بھائی عمرحیات کی رپورٹ پر موضع سالم کے عبدالرزاق اور اس کے ساتھیوں حامد اور ممتاز کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔