سرگودھا کے قصبہ پھلروان کے علاقہ بستی حسین آباد میں نہر پر جانے والا 17 سالہ نوجوان ڈوب گیا

واقعہ کی خبر خب نوجوان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا جہاں عید کی تیاریاں تھیں وہاں صف ماتم بچ گئی

جمعہ 15 جون 2018 11:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سرگودھا کے قصبہ پھلروان کے علاقہ بستی حسین آباد میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے نہر پر جانے والا 17 سالہ نوجوان ڈوب گیا۔جس کی گھر اطلاع پر کہرام مچ گیااور عید کی خوشیوں والے گھر میںصف ماتم بچ گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق علاقہ بستی حسین آباد کا 17سالہ نوجوان تجمل حسین گرمی کی شدت سے گھبرا کر موٹر وے پل نہر میں نہانے کے لئے گیا جہاں اسے پانی کی بے رحم موجوں نے نگل لیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعش کی تلاش شروع کردی گئی۔واقعہ کی خبر خب نوجوان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا جہاں عید کی تیاریاں تھیں وہاں صف ماتم بچ گئی۔

متعلقہ عنوان :