عیدالفطر کی خوشیوں کا مزہ دوبالا۔۔۔

ٹھنڈی ٹھنڈی بارشوں کے بعد عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی گئی

جمعہ جون 11:40

عیدالفطر کی خوشیوں کا مزہ دوبالا۔۔۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ، ہائی لائن لاسز فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

لیسکو کے قائمقام سی ای او چوہدری محمد انور کے مطابق بجلی کے مختص کوٹہ کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور عید الفطر کے تین روز صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ چالیس فیصد سے زائد لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تاہم عید الفطر کے دنوںمیں ان فیڈرز کو بھی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے۔قائمقام سی ای او لیسکو کے مطابق عید الفطر پر سپیشل ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں جو کسی بھی مقام پر تکنیکی خرابی کو بروقت دور کر کے بجلی بحال کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :