مکی آرتھر نے شاداب خان کو ”دھوکہ“ دے دیا

لیگ سپنر نے ہیڈ کوچ کو”سبق “ سکھانے کی ٹھان لی

جمعہ 15 جون 2018 12:01

مکی آرتھر نے شاداب خان کو ”دھوکہ“ دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جون 2018 ء) قومی ٹیم کے ابھر تے ہوئے آل راﺅنڈر شاداب خان نے گرین شرٹس کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ہے جنہوں نے شرط جیتنے کے باوجود انہیں کھانا نہیں کھلایا،اب آل راﺅنڈرنے ہیڈ کوچ سے مہنگا بل دلوانے کی تیاری کرلی ہے ۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈکے دوران کم از کم تین نصف سنچریاں سکور کرنے کی شرط لگائی تھی اورشرط ہارنے والے کو کھانا کھلانا تھا تاہم مکی آرتھر کی جانب سے انہیں شرط ہارنے کے با وجود ابھی تک کھانا نہیں کھلایا گیاہے،شاداب خان نے اب مشروط کھانا نہ کھلانے پر مکی آرتھر سے مہنگا بل دلوانے کی تیاری کرلی ہے او ر اب وہ ان سے لمبا خرچہ کروانا چاہتے ہیں ،لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ اب وہ چاہتے ہیں کہ مکی آرتھر دبئی میں کھانا کھلائیں ،وہاں ان کا خرچہ زیادہ ہوگا کیوں کہ دبئی کافی مہنگا شہر ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کو اپنی بلے بازی مزید بہتر بنانے کا کہا تھا جس پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ آپ فکر ہی نہ کریں ،اس دورے میں تین ٹیسٹ میچ میں اور میں تین ہی نصف سنچریاں بناﺅں گا اور پھر کچھ ایسا ہی ہوا، آئرلینڈ کےخلاف مالاہائیڈ میں جب شاداب نے ڈیبیو پر ففٹی بنائی تو انہوں نے گراﺅنڈ سے مکی آرتھر کو انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ’ایک‘ ہو چکی ہے۔

ایسا ہی کچھ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ہوا جس میں انہوں نے ففٹی بنانے کے بعد مکی آرتھر کی جانب دو انگلیوں سے اشارہ کیا۔جس کا مطلب تھا کہ وہ شرط کے مطابق دوسری نصف سنچری داغ کر اپنے ہدف کے قریب ہیں۔انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں شاداب نے تیسری نصف سنچری بنائی تو انہوں نے ہیڈ کوچ کی جانب تین انگلیوں سے اشارہ کیا اور گراﺅنڈ نے کھانے کی جانب اشارہ بھی کیا،ہیڈ کو چ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ شاداب خان نے جو کہا وہ کر کے دکھایا،ایک نوجوان بیٹسمین کی جانب سے کمٹمنٹ کمال کی تھی، پاکستان کی موجودہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس قدر اچھا ہے کہ مجھے اس پر رشک آتا ہے، ہر کھلاڑی دوسرے کی مدد کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :