Live Updates

بیلیٹ پیپر پر ایک خانے کا اضافہ کیا جائے کیونکہ۔۔۔ کراچی کی شہری نے عجیب مطالبہ کر ڈالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 جون 2018 12:09

بیلیٹ پیپر پر ایک خانے کا اضافہ کیا جائے کیونکہ۔۔۔ کراچی کی شہری نے ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جون 2018ء) کراچی کی ایک شہری ڈاکٹر نتاشا مصطفیٰ نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائرکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ پیپر میں ایک اضافی خانہ شامل کیا جائے جس میں ووٹر کی طرف سے اس رائے کا اظہار کیا گیا ہو کہ ’مجھے کوئی امیدوار پسند نہیں ۔درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی جو جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل تھا۔

ڈاکٹر نتاشامصطفی نے ایڈووکیٹ منظور کھوسو کے توسط سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بیلٹ پیپر میں موجود تمام امیدواروں کی فہرست کے آخر میں none of the above کا اضافی خانہ شامل کرنے کی ہدایات جاری کرے ۔عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل سے 21جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نتاشہ کا قومی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت میں عوام کے پاس سب سے بڑی طاقت ووٹ ہوتی ہے اور جس کے ذریعے سے وہ اپنی پسند کا امیدوار چنتا ہے اور ایوانوں میں بھجتا ہے۔تاکہ وہ عوامی مسائل حل کر سکے۔لیکن اگر ووٹ دیتے ہوئے ووٹر کو کوئی بھی امیدوار پسند نہ ہو تو ایسی صورت میں بیلٹ پیپر میں ایک اضافی خانے کی ضرورت ہے۔جس میں درج ہو کہ میں بحیثیت ووٹر کسی بھی امیدوار کو پسند نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔سیاسی جماعتوں کی طرف سے امیدوار فائنل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس بار پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن میں سخت مقابلہ ہو گا۔اور الیکشن میں جیت کے لیے تمام پارٹیاں اپنی سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے۔تاہم کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات