Live Updates

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے میں کس کا ہاتھ ہے، حقیقت سامنے آ گئی

عمران خان نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے وزارت داخلہ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا،معروف صحافی سمیع ابراہیم کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 15 جون 2018 12:27

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے میں کس کا ہاتھ ہے، حقیقت سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری ، عون چودھری ، علیم خان اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا لیکن حیران کُن بات یہ ہے کہ جہاز سے فون آنے کے26 منٹ بعد ہی زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے عمران خان کی ایما پر نکالا گیا۔اس بات کر لے کر چئیرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بن گیا۔تاہم معروف صحافی سمیع ابراہیم کا اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے دو دنوں سے اس مسئلے پر بہت بحث کی جا رہی ہے کہ عمران خان نے اپنے اصول توڑے ہیں اور عمران خان بھی باقی سیاسی رہنماؤں کی طرح ہیں وہ بھی پروٹوکول کے دلداہ ہیں اور انہوں نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوایا اور سعودی عرب چلے گئے۔

(جاری ہے)

لیکن مجھے وزرات داخلہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان نےو زرات داخلہ یا سیکرٹری داخلہ سے اس متعلق کسی بھی قسم کی کوئی ٹیلیفونک گفتگو نہیں کی۔عمران خان کی طرف سے وزارت داخلہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔یہ حکومت کا اپنا فیصلہ تھا۔تاہم زلفی بخاری نے خود فون کیا جس کیو جہ سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔اور اس سے پہلے بھی کئی ایسے لوگوں کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے جن کا یقین ہو کہ یہ واپس وطن ضرور آئیں گے۔

یاد رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے،،عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا تھا۔لیکن تین گھنٹے کے بعد عمران خان کے طیارے کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اس معاملے پر نگران وزیر داخلہ اعظم خان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ بلیک لسٹ میں تھا ، زلفی بخاری کو 6 دن کی مہلت پر باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات