Live Updates

عید کا دن خوشیوں کا دن ہے ،ْ

اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی یاد رکھیں ،ْسرفراز احمد رمضان المبارک ہمیشہ یادگار رہا اور عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں ،ْ فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کو سپورٹ کرونگا ،ْ گفتگو

جمعہ 15 جون 2018 12:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عید کا دن خوشیوں کا دن ہوتا ہے لہذا اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی یاد رکھیں۔دبئی سے کراچی پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرز احمد نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی ماضی کا حصہ ہے اب آگے دیکھنا ہے ،ْ قومی ٹیم ٹی 20 میں دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔

(جاری ہے)

فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے سرفراز نے کہا کہ وہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل کو سپورٹ کریں گے۔سرفراز نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیشہ یادگار رہا اور عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں، عید کا دن خوشیوں کا دن ہوتا ہے لہذا اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی یاد رکھیں۔انہوںنے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا جیتنا بڑی کامیابی ہے ،ْاکثریت کا خیال تھا کہ ٹیم ہار کر آئے گی تاہم پاکستان ٹیم جیت کے ٹریک پر ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور چیمپئنز ٹرافی ماضی کا حصہ ہے اب ہمیں آگے کی طرف بڑھنا ہوگا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات