انگلینڈ رواں برس سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کی میزبانی کریگا

انگلش ٹیم 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ اور 15 نومبر کو امریکہ کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلے گی

جمعہ 15 جون 2018 12:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) انگلینڈ رواں سال سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کی میزبانی کرے گا۔ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ اور 15 نومبر کو امریکہ کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے سوئٹزرلینڈ اور امریکہ کے میچز اور نیشنز لیگ میچز میں تین، تین دن کا وقفہ ہے، انگلینڈ نیشنز لیگ میں 8 ستمبر کو سپین کے مدمقابل ہو گی اور تین روز بعد 11 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلے گی، اسی طرح انگلینڈ کا امریکہ کے ساتھ فرینڈلی میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیشنز لیگ میں تین روز بعد 18 نومبر کو اس کا مقابلہ کروشیا سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :