میں چین کی ڈیجیٹل کامیابیوں سے متاثر ہوں ،ولادی میر پیوٹن

جمعہ 15 جون 2018 12:38

میں چین کی ڈیجیٹل کامیابیوں سے متاثر ہوں ،ولادی میر پیوٹن
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) چین کے ای کامرس پلیٹ فورم روسی صارفین کی زندگی کا ناگریز حصہ بن گئے ہیں، یہ بات روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک حالیہ انٹرویو میں چائنہ میڈیا گروپ کو بتائی ہے روسی صدر نے ڈیجیٹل معیشت میں چین کی کامیابیوں کو بے حد سراہا اور کہا کہ وہ ملک کے چیزوں کے انٹرنیٹ اور ای کامرس کے متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

چینی ای کامرس کے سب سے بڑی کمپنی علی بابا کی طرف سے فراہم کی جانے والی آن لائن ریٹیل سروس علی ایکسپریس اس وقت روس میں انتہائی مقبول ای شاپینگ سائٹ ہے۔ ہر چھ روسی شہرویوں میں سے ایک نے اس سائٹ پر کم از کم ایک خریداری کی ہے، یہ روس میں سب سے بڑا ای کامرس پیلٹ فورم ہے اور لاجسٹک و ادائیگی جسیے مقامی انفراسٹریکچر کی ترمی میں بھی برئوے کار لایا جا رہا ہے۔