2 عیدیں منانے کی روایت برقرار

خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات پشاور، نوشہرہ اور بنوں میں عیدالفطر کے اجتماعات‘ سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 15 جون 2018 12:38

پشاور/نوشہرہ/بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) 2 عیدیں منانے کی روایت برقرار‘پشاور کی مشہور مسجد قاسم علی خان کی جانب سے چاند نظر آنے اور جمعہ کو عید کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور سمیت نوشہرہ اور بنوں میں عید منائی گئی۔ نماز عید کے مختلف اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں مسجد مہابت خان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں سیکڑوں افراد نے نماز عیدالفطر ادا کی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔

نوشہرہ کی مختلف عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور اجتماعات میں فلسطین، شام، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بنوں میں مرکزی عید گاہ سمیت مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

عید اجتماعات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ مسجد قاسم علی خان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد عید کا اعلان کیا گیا تھا۔ اجلاس کی صدرت مفتی محمد شہاب ا لدین پوپلزئی نے کی ۔اجلاس میں پشاور اور خیبر پختونخوا کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔اجلاس میں پشاور سے ایک، مردان ا و رصوابی7،بنوں8 ، تیمرہ گرہ ،4،لنڈی کوتل 12،شبقدر11، سرائے نورنگ4مرداور 3خواتین، باجوڑ3، سفید ڈھیری 2 ،بڈھ بیر4خواتین،رستم زئی 5،رجڑسے 3سمیت کئی شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔