مردان ‘تخت بائی میں ٹریفک حادثہ‘ 2افراد جاں بحق‘4زخمی

جمعہ 15 جون 2018 12:39

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) مردان کے علاقے تخت بائی میں ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق،4زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں عید منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کی ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد اور 4 زخمی ہو گئے۔