Live Updates

عمران خان کی مالی مدد کرنے کا الزام۔۔۔۔زلفی بخاری حقائق سب کے سامنے لے آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جون 2018 12:43

عمران خان کی مالی مدد کرنے کا الزام۔۔۔۔زلفی بخاری حقائق سب کے سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں معروف اینکر کامران شاہد نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری سے سوال کیا کہ آپ نے چارٹرڈ طیارے سے متعلق تو کلئجیر کر دیا کہ وہ آپ کا نہیں بلکہ علیم خان کا طیارہ تھا ، آپ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ آپ عمران خان کی مالی مدد کرتے ہیں، ایک جہانگیر ترین ہیں اور ایک آپ ہیں، جو عمران خان کو مالی طور پر سپورٹ کرتے ہیں تو کیا یہ بات صحیح ہے؟ جس پر زلفی بخاری نے جواب دیا کہ نہیں یہ بات بالکل غلط ہے ، عمران خان کو جتنی فنڈنگ باہر سے آتی ہے کسی اور کو اتنی فنڈنگ نہیں آتی ، میں عمران خان کے لیے اور پارٹی کے لیے جتنا کر سکتا ہوں ، کر تا ہوں، پھر چاہے وہ سیاسی فنڈ ہو یا عطیہ ہو۔

اور جہانگیر ترین بھی اپنی پوزیشن میں رہتے ہوئے جتنا کر سکتے ہیں اتنا ہی کرتے ہیں، زلفی بخاری نے کہا کہ میں عمران خان کے نظریے، عقائد اور مقصد کو سپورٹ کرتا ہوں، اور اس میں مجھے سمجھ نہی آتی کہ بُری بات کیا ہے؟ اگر میں سب کے ساتھ رہ کرسب کو فنڈز دوں تو پھر وہ صحیح ہے لیکن اگر میں نے خود سے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں نے ایک شخص کے پیچھے چلنا ہے تو وہ غلط ہے؟ ایسا کیوں ہے؟ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری گذشتہ دو تین روز سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باوجود عمرہ کی ادائیگی کے لیے عمران خان کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری کا نام ہنگامی بنیاد پر بلیک لسٹ سے نکلوانے اور ساتھ لے جانے پر عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر زلفی بخاری نے خود میدان میں اُتر کر تمام سوالات کے جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات