مقبوضہ کشمیر: شجاعت بخاری شوشل میڈیا پرا نسانی حقوق کا دفاع کرتے رہے

قتل سے قبل کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ اب لوڈ کی تھی

جمعہ جون 13:06

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں انگریزی روزنامے ’’رائزنگ کشمیر‘‘ کے چیف ایڈیٹر شجاعت بخاری نے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل سے چند گھنٹے قبل مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اقوا م متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جب کچھ بھارتی صحافیوں نے ان پر یہ الزام لگایا کہ وہ متعصبانہ رپورٹنگ کرتے ہیں تو شجاعت بخاری نے اپنے کام کا سختی سے دفاع کیا۔

ان کی ایک تازہ ٹویٹ یہ تھی’’کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پہلی رپورٹ ۔۔۔جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات پر زور دیا گیا۔ مقتول نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’’ہم کشمیر میں فخر کے ساتھ صحافت کر رہے ہیں او ر جو زمینی حقائق ہیں انہیں وہ اجاگر کرتے رہیں گے ۔