اداکارہ مہرو النساء نے والدہ کے انتقال کی وجہ سے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی

جمعہ 15 جون 2018 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) اداکارہ مہرو النساء نے والدہ کے انتقال کی وجہ سے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مہرالنساء کی گزشتہ روز 34ویں سالگرہ تھی مگر چند روز قبل انکی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب کو منسوخ کر دیا ۔ مہرو النساء اس سے قبل ہر سال اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتی رہی ہیں۔