کیا آپ نے اسی پاکستان کا خواب دیکھا تھا ‘

گوشی خان کا قائد اعظم ؒ کے مجسمے سے مکالمہ

جمعہ جون 13:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) سینئر اداکار گوشی خان کا قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مجسمے سے مکالمہ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار گوشی خان نے الحمراء ہال میں نصب قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مجسمے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کرپشن کا راج ہے جس محکمے میں بھی چلے جائیں وہاں رشوت چلتی ہے اور اسی وجہ سے ملک کی بنیادیں کھوکھلی ہوتی جا رہی ہیں۔ کیا آپ نے اسی پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور اب آپ کو اس بات کا پچھتاوا ہے کہ آپ نے ایسے ملک کا خواب کیوں دیکھا ۔ اداکار گوشی خان نے قائد اعظم کے مجسمے سے مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر دی ۔