سعودی عرب سمیت دنیابھر کے کئی ممالک میں عید الفطر مذ ہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

انڈونیشیا ،ْ ملائیشیا ،ْ امریکہ ،ْ برطانیہ ،ْ جاپان ،ْ فرانس سمیت مختلف ممالک میں مسلمانوں نے عید منائی مقبوضہ کشمیر میں (آج) پاکستان کے ساتھ عید الفطر منائی جائے گی

جمعہ 15 جون 2018 13:13

ریاض/اسلام آباد/سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، کویت، انڈونیشیاء،ملائشیاء ،ْامریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں مسلمانوں نے عید الفطر پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منا ئی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں وزار ت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے زیر اہتمام 7495 مقامات پر نمازعید کے انتظامات کئے گئے۔

سب سے بڑے اجتماعات مسجد حرام اور مسجد نبوی میں ہوئے ۔

(جاری ہے)

مسجد نبوی میں15 لاکھ سے زیادہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے نماز عید ادا کی۔ امام حرمین شریفین نے دنیا بھرمیں مسلمانوں کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ادھر مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک اور برطانیہ، فرانس، بیلجئیم سمیت یورپ بھر میں عید الفطر منائی گئی ۔امریکا میں بھی مسلم کمیونٹی کی اکثریت عید منائی۔جاپان اور انڈونیشیا کے مسلمانوں نے بھی عید الفطر منا ئی ،ْ مقبوضہ کشمیر میں (آج) ہفتہ کو پاکستان کے ساتھ عید الفطر منائی جائے گی۔