پشتو فلم انڈسٹری کا عید الفطر پر 4 نئی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

جمعہ جون 13:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) پشتو فلم انڈسٹری نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے عید الفطر پر 4 نئی فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔فلمسازوں نے دعویٰ کیا کہ بہتر معیار، اچھی لوکیشن، کہانی اور موسیقی کی وجہ سے یہ ایچ ڈی فلمیں باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی۔

(جاری ہے)

ریلیز ہونے والے نئی پشتو فلموں میں ضدی بدمعاش،کشر خان لوفردے، زندان اور پیدا گیر شامل ہیں۔

ان فلموں کے نمایاں ستاروں میں ارباز خان، جہانگیر خان،آصف خان، دعا قریشی، سدرہ نور اور لیلیٰ خان شامل ہیں۔پشتوں کی یہ فلمیں خیبر پختونخوا کے علاوہ کراچی،، کوئٹہ اور افغانستان کے سینما گھروں میں بھی عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔فلمساز پٴْر امید ہیں کہ نئی فلمیں شائقین کے معیار پر پورا تریں گی اور انہیں سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کریں گی۔