نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے چیف سیکرٹری اورآئی جی کی ملاقات

ملاقات میں شفاف اورمنصفانہ الیکشن کے انعقادکوہرقیمت پریقینی بنانے کے عزم کااعادہ

جمعہ 15 جون 2018 13:16

نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے چیف سیکرٹری اورآئی جی کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری سے چیف سیکرٹری اورآئی جی نے جمعہ کو ملاقات کی جس میں شفاف اورمنصفانہ الیکشن کے انعقادکوہرقیمت پریقینی بنانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری اورآئی جی سے ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت فری اینڈفیئرالیکشن کرانے کیلئے آخری حدتک جائیگی اور شفاف انتخابات کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایاجائیگااور عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کویکساں مواقع فراہم کریں گے۔