سرگودھا میں بندر کے حملے سے بچی جاں بحق‘ 2 دیہاتی زخمی

جمعہ 15 جون 2018 13:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) سرگودھا میں بااثر زمیندار کے پالتو بندرکے حملے سے محنت کش کی بیٹی جاں بحق اور2 دیہاتی زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے اکہترجنوبی میں بااثر زمیندار نے بندر پال رکھا تھا جسے اکثر رات کو کھول دیتا تھا۔ گزشتہ روز اچانک گھر سے نکل کر پالتو بندرنے دیہاتیوں پرحملہ کردیا۔

(جاری ہے)

دیہات میں موجود بندرایک گھر میں داخل ہوا اور صحن میں سوئی ہوئی محنت کش کی ایک سالہ بیٹی کو زخمی کردیا۔ زخمی بچی کو۔تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی دم توڑ گئی جبکہ بندر کے حملے سے دو دیہاتی بھی زخمی ہوگئے۔ تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بندر کے مالک کو گرفتارکر لیا۔ تاہم بندرکی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :