Live Updates

زلفی بخاری برطانوی شہری ہیں، وہ ملک سے بھاگے تو نہیں ہیں جو اس معاملے کو اتنا اُچھالا جا رہا ہے

زلفی بخاری پر تنقید ہونے پر ن لیگی رہنما نے ناقدین کے منہ بند کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جون 2018 13:06

زلفی بخاری برطانوی شہری ہیں، وہ ملک سے بھاگے تو نہیں ہیں جو اس معاملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی نے ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ سے سوال کیا کہ عمران خان عمرہ کی ادائیگی پر جانے سے قبل بلیک لسٹ میں شامل اپنے دوست زلفی بخاری کو بھی ساتھ لے گئے جس پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو کیا یہ صحیح ہے؟ کیونکہ زلفی بخاری نے یہی موقف اپنایا ہے کہ میں برطانوی شہری ہوں لہٰذا مجھ پرپاکستانی قوانین لاگو نہیں ہوتے۔

جس پر ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی حمایت کر دی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ زلفی بخاری ایک برطانوی شہری ہیں، اور عمرہ ہر شہری کا ایک ایسا مذہبی حق ہے جس کو کوئی مسترد نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری عمران خان کے ذاتی دوست بھی ہیں، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ سیاسی عہدیدار نہیں ہیں، ان کا سیاست میں کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے۔

انہوں نے عمرہ پر جانے کے لیے اجازت مانگی تو انہیں اجازت دے دی گئی اس میں کیا بڑی بات ہے؟ خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو اپنے دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باوجود انہیں اپنے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے لے جانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سیاسی تجزیہ کاروں نے اثر و رسوخ استعمال کر کے دوست کو بیرون ملک روانگی کے لیے اجازت دلوانے پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد زلفی بخاری نے خود میدان میں آکر تمام تر باتوں سے پردہ اُٹھایا۔تاہم اب ن لیگی رہنما ظفر علی شاہ نے بھی عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر کوئی تنقید نہیں کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات