ماہرہ خان کی ذاتی زندگی ہے اور وہ اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کرے ‘گلوکارہ مومنہ مستحسن

جمعہ جون 14:31

ماہرہ خان کی ذاتی زندگی ہے اور وہ اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کرے ‘گلوکارہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم ماہرہ خان کو تھوڑا وقت دے سکتے ہیں ہم لوگ کیوں فورا کسی کو بھی جج کرنا اور اس پر حملے کرنا شروع کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں مومنہ نے کہا کہ ماہرہ خان کی ذاتی زندگی ہے اور وہ اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کرے یہ اس کا حق ہے کسی کو ان پر تنقید کر نے کا حق نہیں اور ہمیں ماہرہ خان کو بھی وقت دینا چاہیے کہ وہ اس حوالے سے اپنا موقف دیں پھر ہی اس پر کسی قسم کی بات ہونی چاہیے۔