مہک نور نے مستحق خواتین ،بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کیے

جمعہ 15 جون 2018 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) فلم اور تھیٹر کی خوبرو اداکارہ مہک نور نے عید سے قبل غریب خواتین اور بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور نے سگیاں کے قریب غریب اور مستحق خواتین اور بچوں میں عید پر پہننے کے لئے نئے ملبوسات اور جوتے تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں شامل ہونا ہماری طرح ان غریبوں کا بھی پورا حق ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ جتنا ہو سکے ان غریبوں کی مدد کر سکوں۔

انہوں نے کہا کہ غریب خواتین اور بچوں میں کپڑے ،جوتے اور چوڑیاں تقسیم کی ہیں اور اس کی جتنی دلی خوشی کا احساس ہو رہا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ معاشرے کے ہر صاحب ثروت فرد کو اپنے ا?س پاس غریب لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :