اچھی خان حیدر آباد میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے کیلئے روانہ

جمعہ 15 جون 2018 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) سینئر اداکار اچھی خان حیدر آباد میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کرنے کیلئے روانہ ہو گئے۔ اچھی خان گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 303سے کراچی روانہ ہوئے جہاں سے وہ حیدر آباد چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اچھی خان حیدر آباد آرٹس کونسل میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں مقامی اداکاروں کے ساتھ پرفارم کریں گے۔یہ ان کے کریئر میں پہلا موقع ہے کہ جب وہ حیدر آباد میں اسٹیج ڈرامے میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔گزشتہ عید الفطر پر انہوں نے کراچی میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :