موسیقار واجد علی نوشاد کی برسی 18جون کو منائی جائے گی

جمعہ جون 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) موسیقار واجد علی نوشاد کی 10ویں برسی 18جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔واجد علی نوشاد 1953ء میں بھارت کے شہر ممبئی میں معروف موسیقار نوشاد کے گھر پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

1964ء میں ان کا خاندان ممبئی سے پاکستان منتقل ہو گیا۔ واجد علی نوشاد نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں کے لئے موسیقی ترتیب دی ان کی ترتیب دی گئی دھنیں آج بھی مقبول ہیں۔وہ 18جون 2008ء کو جان فانی سے کوچ کر گئے۔