نائجیریا میں ترقی کرتے جرائم پیشہ گروہ ،

پر تشدد واقعات، 15افراد ہلاک نائجیرین صدر کو ملک کی سلامتی کی مخدوش صورت حال پر شدید دبا ئوکا سامنا

جمعہ جون 14:34

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) افریقی ملک نائجیریا میں پر تشدد واقعات میں 15افراد ہلاک ہو گئے، نائجیریا میں جرائم پیشہ مسلحہ گروپوں میں تیز رفتار اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک نائجیریا میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں وسطی اور شمالی علاقوں میں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

نائجیریا کی زام فارا ریاست میں مال مویشی چوری کرنے والے گروہوں نے چار مختلف دیہات میں کی جانے والی وارداتوں کے دوران مزاحمت کرنے والے دس افراد کو ہلاک کر دیا۔ ایسے ہی رسہ گیروں بے نیو ریاست میں پانچ افراد کو مار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ان واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ نائجیریا میں ایسے جرائم پیشہ گروپوں کی سرگرمیوں میں حالیہ مہینوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس باعث صدر محمد بخاری کو ملک کی سلامتی کی مخدوش صورت حال پر شدید دبا کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :