بھارت، پولیس نے بڑی تگ و دو کے بعد 3الٹرا ماڈرن چورنیاں گرفتار کر لیں

یہ لڑکیاں تاجروں اور امیر زادوں سے دوستیاں کر کے دکانوں اور گھروں کا صفایا کر دیتی تھیں، پولیس حکام

جمعہ جون 14:34

بھارت، پولیس نے بڑی تگ و دو کے بعد 3الٹرا ماڈرن چورنیاں گرفتار کر لیں
لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) بھارت میں پولیس نے بڑی تگ و دو کے بعد 3الٹرا ماڈرن چورنیاں گرفتار کر لیں، یہ لڑکیاں تاجروں اور امیر زادوں سے دوستیاں کر کے دکانوں اور گھروں کا صفایا کر دیتی تھیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں للت پور پولیس نے شہر میں جگہ جگہ ہونے والی چوریوں کا پتہ لگا لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اس نے 3 فیشن ایبل لڑکیوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو مختلف بہانوں سے دکانوں اور مکانوں میں داخل ہوکر چوریاں کرتی رہتی تھیں۔ اطلاع کے مطابق یہ تاجروں یا امیروں کے گھروں میں نوجوان لڑکوں سے گفتگو کرنے کے بعد انھیں اپنے جال میں پھنسا لیتی تھیں اور بعد میں ان کے یہاں چوریاں کرتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :