ْہمیں انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی ‘عزیز الرحمن چن

جمعہ 15 جون 2018 14:39

ْہمیں انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام اہل وطن کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دنیاوی اور اخروی خوشیوں سے نوازے۔ آج وطن عزیز کو دہشت گردی‘ فرقہ پرستی‘ ٹارگٹ کلنگ اور انتہا پسندی کے علاوہ ناگہانی سانحات جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اخوت و بھائی چارہ‘ ہمدردی و مذہبی رواداری‘ امن و آشتی اور پیارو محبت کے پرچار اور ان اعلیٰ اقدار پر عمل کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ عزیز پاکستان آج تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ ان حالات میں دعا ہے کہ ملک کا ہر طبقہ فکر اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم نظر آئے گا۔