پری مون سون بارشوںکا کل سے آغاز ہو گا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

جمعہ 15 جون 2018 14:44

پری مون سون بارشوںکا کل سے آغاز ہو گا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کل( ہفتہ )کے روز سے پری مون سون بارشوںکا آغاز ہو گا ۔

(جاری ہے)

اپنی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کے روز سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگئیںجو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔ہفتہ، اتوار اور سوموارکے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن،خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔