طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 19جون کو ہوگی

جمعہ 15 جون 2018 15:16

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 19جون کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سپریم کورٹ میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 19جون کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس 19 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے،عدالت نے اٹارنی جنرل اور طلال چوہدری کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کو سماعت کریگا جبکہ بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس فیصل عرب بھی شامل ہیں۔تین رکنی بینچ منگل کو دوپہر ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔