اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ،

بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ جون 15:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) لاہور میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی کر کے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ کے کارگو ٹرمینل میں کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی ۔ اے این ایف حکام کے مطابق ہیروئن بیڈ شیٹ کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی جو برطانیہ اسمگل کی جا رہی تھی۔