الیکشن کمیشن کا عید کی چھٹیوں میں بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

جمعہ جون 15:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر کسی ریٹرننگ افسر نے عید کی چھٹیوں کے دوران کاغذات کی سکروٹنی کی تاریخ مقرر کی ہے تو وہ سکروٹنی کر سکتا ہے ۔