عوامی فلاح وبہبودکوبہتر بنانا ہی ترقی کا بنیادی مقصد ہے،صد ر شی

جمعہ 15 جون 2018 15:22

عوامی فلاح وبہبودکوبہتر بنانا ہی ترقی کا بنیادی مقصد ہے،صد ر شی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) چینی صدر شی جن پھنگ،جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ، نے چین کے صوبہ شاندونگ کادورہ کرتے ہوئے اس بات پرزوردیاکہ ترقی کے نئے تصور کو عمل میں لایا جانا چاہیئے اور اعلی معیار کی ترقیاتی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔

(جاری ہے)

صدر شی نے صوبہ شان دونگ کے شہر چھنگ تائو،وے ہائی ،یان تائی اورجینان سمیت دیگرعلاقوںمیںسائنسی تحقیقاتی اکیڈمیوں،ضلعوں،تعلیمی مراکز ،صنعتی و کاروباری اداروں اور دیہاتوں کادورہ کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی و معاشرتی ترقی میں جدت کاری کومضبوط بنایا جانا چاہیئے اور بہترزندگی کیلئے عوام کی خواہش اور ضروریات کوپوراکیا جانا چاہیئے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ زرعی ڈھانچے کوبہتربنایاجانا چاہیئے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جانا چاہیئے تاکہ دیہات کی خوب ترقی ہو۔چینی صدر نے اس بات پربھی زوردیاکہ عوامی فلاح وبہبودکوبہتر بنانا ہی ترقی کا بنیادی مقصد ہے۔

متعلقہ عنوان :