چین اور امریکہ کو باہمی اعتماداور تعاون کونئی بلندی تک پہنچانا چاہیے،وانگ ژی

امریکی وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس

جمعہ 15 جون 2018 15:22

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) چین کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گذشتہ روز یہاں چین کے وزیر خارجہ وانگژی سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعدایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی صحت مند ترقی اور ہمہ گیر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے سال چین امریکہ تعلقات کے قیام کی چالیسویںسالگرہ منائی جائیگی ۔ دونوں ملکوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھا کر باہمی اعتماد، تبادلے اور تعاون کونئی بلندی تک پہنچانا چاہیے۔اسی روز امریکی وزیر خارجہ نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر ، سفارتی امور کے دفتر کے سربراہ یانگ جے چھی سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :