چینی صدر کی خصوصی ایلچی سے روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

جمعہ جون 15:22

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ روز چینی صدر کی خصوصی ایلچی سن چھون لان سے ملاقات کی جو 21 ویں فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے روس کا دورہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سن چھون لان نے چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے صدر پیوٹن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور روس میںورلڈکپ کے انعقادپرمبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ روسی ٹیم موجودہ ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کریگی۔۔روس کے دورے کے دوران سن چھون لان نے روس کے دوسرے رہنماوں، فیفا کے چیرمین سمیت دیگر متعلقہ شخصیات سے بھی ملاقاتیںکیں۔

متعلقہ عنوان :