بیلٹ و روڈ عالمی ترقی و تعاون کی مثال بن سکے گا،نکولس روسیلنی

"جنوب جنوب تعاون" میں چین کا کردارقابل تعریف ہے،تقریب سے خطاب

جمعہ جون 15:24

بیلٹ و روڈ عالمی ترقی و تعاون کی  مثال بن سکے گا،نکولس روسیلنی
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) چین میں اقوام متحدہ کے مندوب نکولس روسلینی نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں "نئے عہد میں عالمی ترقی و تعاون" کے موضوع پر خطاب کیا۔انہوں نے جنوب جنوب تعاون میں چین کی خدمات کو بہت سراہا۔

(جاری ہے)

روسلینی نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین نے جنوب جنوب تعاون کے لئے ساٹھ ارب امریکی ڈالرز کی معاونت فراہم کی ہے اور2016 کے دوران چین کی جانب سے بیرونی ممالک کو فراہم کردہ امداد کی مالیت پانچ ارب اسی کروڑ امریکی ڈالرز رہی۔

روسلینی نے بیلٹ و روڈ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ و روڈ عالمی ترقی و تعاون کی ایک مثال بن سکے گا۔اس منصوبے کے تحت حقیقی معیشت، معاشرتی تعلقات اور ڈیجیٹل فنانس کے ذریعے باہمی مواصلات وروابط کو مضبوط بنایا جائے گا اور خطے کی ترقی اور علاقائی یکجہتی کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :