وزیر اطلاعات کی کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت

نڈر ،بے باک کشمیری صحافی کی شہادت بھارتی ظلم و بربریت بے نقاب کرنیوالی ہر آواز بزور قوت دبانے کی مذموم کوشش ہے، سید علی ظفر

جمعہ 15 جون 2018 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) وزیر اطلاعات ،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ سید علی ظفر نے کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نڈر اور بے باک ممتاز کشمیری صحافی شجاعت بخاری کی شہادت بھارتی ظلم و بربریت بے نقاب کرنے والی ہر آواز بہ زور قوت دبانے کی مذموم کوشش ہے۔

(جاری ہے)

سید علی ظفرنے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ حریت فکر طاقت کی بنیاد پر دبائی نہیں جاسکی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کو ان کی حق خود ارادیت کی منزل کے حصول سے نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری نے اپنے لہو سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادتوں کی عظیم تاریخ میں ایک اور روشن باب رقم کیا ہے۔وزیر اطلاعات کی شجاعت بخاری کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔