Live Updates

ْعمران خان کی جمہوریت پسندی زلفی بخاری کے معاملے پر کھل کر سامنے آگئی ہے ،خواجہ طارق نذیر

ای سی ایل میں شامل شخص کو اپنے ہمراہ غیر قانونی طور پر عمرے پر لے جانے والے خود ساختہ وزیراعظم نے اپنے آمرانہ مزاج کی عکاسی کردی ہے،رہنما مسلم لیگ(ن)

جمعہ 15 جون 2018 15:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے کہا ہے کہ مغربی جمہوریت کی مثالیں دینے والے عمران خان کی جمہوریت پسندی زلفی بخاری کے معاملے پر کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ای سی ایل میں شامل شخص کو اپنے ہمراہ غیر قانونی طور پر عمرے پر لے جانے والے خود ساختہ وزیراعظم نے اپنے آمرانہ مزاج کی عکاسی کردی ہے ۔

پاکستان کے باشعور عوام کو ملک کو تباہی اور بربادی سے بچانے کے لیے کبھی بھی اپنا ووٹ ایسے نوسربازوں نہیں دیں گے ۔بدھ کو جاری بیان میں خواجہ طارق نذیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں صاف شفاف اور اصولوں کی سیاست کا ڈھنڈورا پیٹتی ہے لیکن حالت یہ ہے کہ پارٹی کے چیئرمین نے اپنے نیب زدہ دوست کو عمرے پر لے جانے کے لیے قوانین کو کی دھجیاں بکھیر دیں ۔

(جاری ہے)

ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو بیگم کلثوم نواز شریف کی عیادت کے لیے لندن جانے کی اجازت نہیں دی جاتی اور نہ ہی ان کو حاضری سے استثنی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب زلفی بخاری کو ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باوجود محض عمران خان کا دوست ہونے کی وجہ سے نہ صرف ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی جو قانون کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزارت داخلہ اس بات کا جواب دے کہ اس نے کس کے کہنے پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالا اور کس کی اجازت سے زلفی بخاری کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات