خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات

جمعہ 15 جون 2018 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور سمیت نوشہرہ اور بنوں میں جمعتہ الوداع کی بجائے نماز عید کے مختلف اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں مسجد مہابت خان میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں سیکڑوں افراد نے نماز عیدالفطر ادا کی، اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کی مختلف عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی گئی اور اجتماعات میں فلسطین، شام، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بنوں میں مرکزی عید گاہ سمیت مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔عید اجتماعات کے دوران ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی