برطانیہ‘ چین کو فوجی راز دینے کے الزام میں 70 سالہ شخص گرفتار

برطانیہ کے نئے ملٹی ملین پونڈ ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں سے متعلق خفیہ معلومات چین کو پہنچائی گئی ہے

جمعہ 15 جون 2018 16:01

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) چین کو فوجی راز فراہم کرنے کے مبینہ منصوبے کے شبہے میں برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے ایک شخص برائن جونز سے تفتیش جاری ہے۔ویسٹ مڈلینڈز کی ایک رہائش گاہ کی سرچ وارنٹ کی بنیاد پر تلاشی لی گئی اور ڈربی شائر میں ایک اور گھر کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم برائن جونز رولز رائس کا سابق ملازم ہے اور اسے اس خدشے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے نئے ملٹی ملین پونڈ ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں سے متعلق خفیہ معلومات چین کو پہنچائی گئی ہے۔رولز رائس ان کئی برطانوی کمپنیوں میں شامل ہے جسے اس جنگی طیارے کے پرزے بنانے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس اسٹیلتھ طیارے نے اپنی پہلی باقاعدہ پرواز گزشتہ ہفتے کی تھی۔

متعلقہ عنوان :