ہالی ووڈ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہوں اداکارہ کاجول

جمعہ جون 16:01

ْ ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے مغربی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضرور ہالی ووڈ فلم میں کام کرنا چاہیں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ میرے ذہن میں کوئی خاص قسم کی فلم کرنے سے متعلق کوئی مخصوص سوچ نہیں ہے، یہ سکرپٹ پر منحصر ہے کہ وہ مجھے اچھا لگتا ہے یا نہیں، اور کسی بھی ہالی ووڈ فلم کی پیشکش قبول کرنے سے قبل چند سوالات پوچھوں گی جو ایک ہندی فلم کرنے سے قبل پوچھتی ہوں۔ کاجول ان دنوں فلم ایلا میں کام کر رہی ہیں جو جلد ریلیز کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :