کونجیورنگ 3 اور اینابیل کی تیسری فلم پر بھی کام کیا جارہا ہے

جمعہ 15 جون 2018 16:01

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) کونجیورنگ 2 کے ایک منظر میں دکھائی جانے والی نن پر فلم بن رہی ہے جس کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے اور پہلی جھلک بھی دہشت زدہ کردینے کے لیے کافی ہے۔اس فلم کی کہانی ایک شیطانی نن کے گرد گھومتی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق رومانیہ سے تھا جس نے خودکشی کرلی۔۔

(جاری ہے)

فلم کے پلاٹ کے مطابق ایک پادری اور اس کے ایک ساتھی کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بھیجا جاتا ہے اور وہ مل کر ایک راز کی کھوج لگاتے ہیں۔

اس فلم کی ہدایات کورین ہارڈی نے دی ہے جبکہ کونجیورنگ کے ڈائریکٹر جیمز وان پروڈیوسر ہیں۔یہ اس سیریز کی 5 فلم ہے، جس کا آغاز 2013 میں کونجیورنگ سے ہوا، جس کے بعد 2014 میں اینابیل ریلیز ہوگئی، 2016 میں کونجیورنگ 2 اور 2017 میں اینابیل: کریشئین سامنے آئی۔کونجیورنگ 3 اور اینابیل کی تیسری فلم پر بھی کام کیا جارہا ہے۔اس فلم کا ٹریلر بھی ہوسکتا ہے کہ اسے دیکھنے کے لیے آپ کا اشتیاق بڑھا دے۔یہ فلم رواں سال 7 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :