دیپالپور ،چار مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک شدید زخمی

جمعہ 15 جون 2018 16:01

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) چار مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ پیر دی ہٹی روڑ پر تین تیز فتار موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے نیتجہ میں دو افراد محمد اشرف اور محمد اکرم ہلاک ہو گئے جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔جن کو ہسپتال میں منقتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حادثہ میں چک 16/1-Lکے قریب دو موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر کے نیتجہ میں دو افرادقاسم ولد نذیر اور محمد اکرم ولدمحمد اکرم ہلاک ہو گئے جبکہ چار افراد اظہر،اشرف ،زاہد اور سلمان شدید زخمی ہو گئے۔

جن کو ہسپتال میں منقتل کر دیا گیا۔تیسرے حادثہ کوٹ فاضل کے قریب ہواجہاںتیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار حسن ولد بگا ہلاک ہو گیا جبکہ طارق زخمی ہو گیا۔ جس کو ہسپتال منقتل کر دیا گیا۔چوتھے حادثہ میں جی ٹی روڑ پر اوکاڑہ کینٹ کے قریب تیز رفتار ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نیتجہ میں موٹرسائیکل سوار محمد اشرف ولد محمد دین ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا ساجد زخمی ہو گیا۔جس کو ہسپتال منقتل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :