بالی وڈ فلم ریس 3 کو برطانوی سنسر بورڈ نے 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دیدی

جمعہ 15 جون 2018 16:02

بالی وڈ فلم ریس 3 کو برطانوی سنسر بورڈ نے 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) بالی وڈ فلم ریس 3 کو برطانوی سنسر بورڈ نے 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے 12سے سرٹیفیکیٹ دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے ہندی فلم ریس 3 کو 12سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دیتے ہوئے اسے 12سے سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے جو بھارت میں یو اے سرٹیفیکیٹ کے مساوی ہے جس کے تحت یہ فلم بچوں کیلیے نامناسب ہے یا اگر بچے کسی بڑے کے ساتھ فلم دیکھیں۔واضح رہے کہ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ریس 3 میں اداکار سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں، فلم 15جون کو ریلیزکی جائے گی۔۔