سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی فلم لوراتری کا ٹیزر جاری

جمعہ 15 جون 2018 16:02

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم لوراتری کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ سلطان سلمان خان انڈسٹری میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کی وجہ سے ایک الگ شناخت رکھتے ہیں اور اس بار سلو میاں نے اپنی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کو بالی ووڈ میں متعارف کرنے کی ٹھانی تھی اور چونکہ یہ فلم سلمان خان کی اپنی پروڈکشن میں ہی بن رہی ہے اس لیے وہ اس فلم کو لے کر بہت پرجوش تھے اور اب فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی اپنی پروڈکشن میں بنے والی فلم لوراتی کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں ان کے بہنوئی ایوش شرما ڈیبیو کررہے ہیں۔ ٹیزر میں سلمان خان نے خود اپنی آواز میں فلم کی مختصر کہانی بیان کی ہے جسے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے جب کہ ایک منٹ کے اس ٹیزر کو سوشل میڈیا پر صرف ایک دن میں پونے تین لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔۔