وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں کینسر ہسپتال کیلئے فنڈز جاری کردیئے

جمعہ 15 جون 2018 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2018ء) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں2 ارب 34 کروڑ سے تعمیر ہونے والے کینسر اسپتال کے منصوبے کیلیے رواں سال کے دوران مختص تمام 85 کروڑ روپے جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق اسپتال پاکستان اٹامک انرجی کے زیرانتظام کام کرے گا۔ وفاقی حکومت نے کینسر اسپتال کی تعمیر کیلیے ابتدائی طور پر2 اقساط میں 34 کروڑ روپے جاری کیے۔ بعد ازاں 16 فروری کو 25کروڑ50 لاکھ روپے کی تیسری قسط جاری کی۔

متعلقہ عنوان :