حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹرپر بیگم کلثوم نواز کی تصویر لگا لی،دعائوں کی اپیل

جمعہ 15 جون 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹرپر بیگم کلثوم نواز کی تصویر لگا لی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، کلثوم بیگم کو اپنی ماں سمجھتے ہوئے ان کی صحت اور تندرستی کے لئے دعا کریں جن کی حالت اس وقت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو جلد صحتیابی دے ،تمام پاکستانیوں سے دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ عنوان :