13جون کو پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا ،ْترجمان امریکی فوج

جمعہ 15 جون 2018 16:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) افغانستان میں دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر پر کیے گئے حملے کے بارے میں امریکی فوج کا بیان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مارٹن اوڈونل کے مطابق 13جون کو پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ افغان صوبے کنڑ میں کیے گئے حملے کا ہدف دہشت گرد تنظیم کا سینئر کمانڈر تھا، امریکی حکومت 27رمضان سے افغان حکومت کے سیز فائر کی پابندی کر رہی ہے۔ترجمان امریکی فوج کا کہنا ہے کہ سیز فائر کا اطلاق داعش القاعدہ اور بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں پر نہیں ہوگا۔